کلرکوں کی ترقیاں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

Sep 13, 2018

اسلام آباد (نا مہ نگار)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن فیڈرل اور قائد اعظم یونیورسٹی ایمپلائیز یونین کے عہدیداران نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کرکے کلیریکل سٹاف کی ترقیاں صوبائی طرزپر کرنے کا مطالبہ کردیا اسد عمر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کلرکوں کی ترقیاں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ایپکا فیڈرل اور قائداعظم یونیورسٹی ایمپلائیز یونین کے جنرل سیکرٹری سید گلفراز حسین شاہ ، صدر ملک طارق محمود سیالوی، مصطفی کیانی اور سید فرزند علی شاہ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن صوبائی طرز پر کرنے پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد وفاقی ملازمین کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک اور احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں