اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کے مقدمے کی سماعت 18ستمبرتک کے لیے ملتوی کردی ہے کیس کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بنچ نے کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ادریس اشرف عدالت میں پیش ہوئے عدالتی حکم پر تفتیشی افسر اور سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار ایسانی عدالت کے روطرو پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی عدالت نے قرار دیا ہے کہ انکوائری رپورٹ کاان چیمبرمیں بغور جائزہ لیاجائیگا۔ فاضل جسٹس نے کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی گئی