اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) چیف باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ آئیسکو کا ترسیلی نظام مضبوط بنیادوں پر استوار ہے جو ضرورت کے عین مطابق بجلی کی کھپت برداشت کرنے کی بخوبی صلاحیت رکھتا ہے،حالیہ کچھ دنوں میں آئیسکو ریجن کے کچھ علاقوں میں کی جانے والی لوڈمینجمنٹ کی وجہ سنگ جانی اور روات گرڈز کا اوورلوڈہوناہے،بصورت دیگر وزات توانائی(پاور ڈویژن) کی جانب سے دئیے گئے پلان کے مطابق لو ڈ مینجمنٹ پر عمل درآمد کیا جاتا ہے اور طلب و رسد کے درمیان فرق ختم ہونے کی صورت میں آئیسکو ریجن میں لو ڈ مینجمنٹ ختم کر دی جاتی ہے، اور صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاتی ہے۔آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے دائرہ کار میںبجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹانے اور انہیں معیار کے مطابق اونچا کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں۔
لوڈمینجمنٹ کی وجہ سنگ جانی اور روات گرڈز کا اوورلوڈہوناہے، باسط زمان
Sep 13, 2018