عزاداروں کی سہولت کیلئے تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ نے کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے

Sep 13, 2018

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا ایک اہم اجلاس مرکزی کنونیرسیدشجاعت علی بخاری کی زیرصدارت منعقدہواجس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایام عزاء کے عزت و احترام کے پیش نظر اور قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے عزاداروں کی سہولت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت وبلتستان میں محرم الحرام کے موقع پر عزاداروں کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جو8ربیع الاول تک کام کرتے رہیں گے۔ ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی (عزاداری سیل) کا کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔

مزیدخبریں