انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان واپس لانے کا وقت آ گیا‘ ہارون لورگاٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لایا جائے، پاکستان سپر لیگ کے پاکستان میں میچز نے بہت کچھ بہتر بنا دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین احسان مانی میں غیرملکی ٹیموں کو پاکستان آنے کیلئے راضی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندر کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تخت ہونے والے ٹورنامنٹ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ہارون لورگاٹ نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے، ہارون لورگاٹ کہتے ہیں کہ احسان مانی غیرملکی ٹیم کو راضی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ بہت زبردست انداز میں انتظامی امور چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ہارون لورگاٹ نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ نہیں، ٹیموں کو راضی کرنا اہم ہے، لاہور میں آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستانیوں سپر لیگ بہت اچھے طریقے سے منعقد کی جارہی ہے، میری خواہش ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کروں۔ ہارون لوگاٹ نے کہا کہ لاہور قلندر کا پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ہے، پاکستان سپر لیگ کی دیگر فرنچائزر کو بھی ایسے پروگرام شروع کرنے چاہیے اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...