راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔بدھ کو دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر کی جانب سے حتمی دلائل دیے گئے عدالتی وقت ختم ہونے پر عدالت نے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔یاد رہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ 25 ملزمان کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ امتیاز عرف تاجی کھوکھر طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہیں۔