اسلامپورہ پولیس کی کارروائی بنیامین ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(نامہ نگار) اسلامپورہ پولیس نے چھاپہ مار کرسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوںمیں ملوث3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکلز،موبائل فونز،3 پسٹل اور 16 گولیاں برآمد کر لیں۔ ایس پی سٹی احسن سیف اللہ ہدایت پرایس ایچ او اسلامپورہ انسپکٹر جاوید صدیق نے چائنہ پارک کے قریب گینگ کوگرفتار کیا ملزمان میںبنیامین عرف بینا، ابوہریرہ اور سلمان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن