ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن ملتان کے زیر انتظام یونین کونسل 42 سمیت متعدد علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے نام پر ہونے والی کرپشن اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے خلاف 7 فرموں کے ٹھیکیداروں نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے نیاز برادرز رانا توقیر کنسٹرکشن کمپنی زیڈ ایچ بی کنسٹرکشن کمپنی تیمور اینڈ سنز سمیت دیگر فرمیں اور ٹھیکیدار آج ڈی سی‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یو سی 42 کے چیئرمین اور سیکرٹری کے خلاف رٹ دائر کریں گے یو سی 42 کے چیئرمین عباس آرائیں سیکرٹری عدنان قیصر نے ملی بھگت کر کے 25 لاکھ روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دیئے باقی ٹھیکیداروں کو نیلامی کے عمل میں شامل نہیں کیا گیا ٹھیکیداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ متعدد منصوبوں پر ایڈوانس کام ہو چکا ہے صرف بل نکلوانے کے لئے ٹھیکوں کی نیلامی کا عمل ظاہر کیا۔