دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پری کوالیفکیشن مرحلہ کا آغاز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے پری کوالیفیکشن کیلئے بڈز جمع کرائیں۔5 جوائنٹ وینچرز نے ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس‘ جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن