آسٹریلیا:اسٹرابیریز سے پراسرار سوئیاں نکلنے لگیں

آسٹریلیا میں اسٹرابیریز سے پراسرار آدھی سوئیاں نکلنے لگیں، شہری خوفزدہ ہو گئے، محکمہ صحت نے عوام سے اسٹرابیریز استعمال نہ کرنے کی اپیل کر دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ، نیوساوتھ ویلز او روکٹوریہ میں اسٹربیریز سے سوئیاں نکل آئیں، جس کے بعد محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی   کہ وہ پہلے سے خریدی ہوئی اسٹرابیریز استعمال نہ کریں، سوئیاں نکلنے کے واقعہ کے بعد متعلقہ دونوں برانڈز نے مارکیٹ سے مال واپس منگوالیا ۔پولیس نے واقعہ  کی تحقیقات شروع کر دیں ، سوئیوں والی اسٹرابیری کھانے سے ایک شخص کو  ہسپتا ل بھی جانا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن