بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں آپریشن کیا جہاں ضلع بارہ مولا، کپواڑہ اور ریاسی کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے جس دوران بھارتی فوج کی بربریت میں سات کشمیری شہید ہوگئے۔یڈیا رپورٹس کیمطابق قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کااستعمال بھی کیا جب کہ تینوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے۔