الحمدللہ میں اب بہت بہتر ہوں صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ‘ چودھری شجاعت حسین

Sep 13, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الحمدللہ ان کی صحت بہت بہتر ہے۔ ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور شافع حسین سے ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ان تمام کارکنوں، ساتھیوں، دوستوں، بہی خواہوں اور سیاسی رہنمائوں کے دلی طور پر شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت کیلئے دعائیں کیں اور باالخصوص ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کرتے رہے۔

مزیدخبریں