لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ نے نیشنل گیمز میں 500 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ ریلوے سپورٹس بورڈ کے صدر شاہد عزیز نے کہا کہ چھ سال بعد ہونے والی نیشنل گیمز میں بھرپور تیاری کیساتھ حصہ لیں گے۔ بہتر نتائج کیلئے نیشنل تیاریوں کیلئے طویل دورانیہ کے کیمپس لگا رہے ہیں۔ ریلویز مردوں کی چوبیس اور خواتین کی سترہ کھیلوں میں حصہ لے گا۔