لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ دو روزہ ٹرائل میں سیریز کیلئے حتمی 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا۔حتمی کھلاڑیوں کے چناو کیلئے 14 اور 15 ستمبر کو فیصل آباد میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز ہونگے۔پی بی سی سی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ریاست خان، ظفر اقبال، ساجد نواز، فخر عباس ٹرائل کیلئے مدعو کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں سمیع اللہ، شاہ زیب، معین اسلم، ناصر علی، بدر منیر ،مطیع اللہ، شاہ زیب حیدر، ایوب خان، ہارون خان، انیس جاوید، محمد راشد ،محمد اعجاز، محسن حسن، ثنااللہ مروت، محمد اکرم اور اکمل حیات شامل ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف بلائنڈ کرکٹ سیریز ‘پاکستان کے 20ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
Sep 13, 2019