لندن (اے پی پی) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے آئندہ سال تیل کی طلب کے اندازے میں کمی کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر اقتصادی سست روی کے باعث آئندہ سال تیل کی عالمی کھپت 1.08 ملین بیرل یومیہ رہے گی جو کہ پہلے لگائے گئے اندازے سے 60 ہزار بیرل یومیہ کم ہے۔اوپیک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال بھی کروڈ کی پیداوار میں کسی خاطر خواہ اضافے کی توقع نہیں رکھتے ہیں۔