ملک کوکشمیر اورافغانستان جیسے انتہائی حساس نوعیت کے مسائل کاسامنا ہے:صدر

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ٹیکس کادائرہ بڑھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں حکومت کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اورٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔

ایک نجی ٹی ویژن چینل سے انٹرویو میں صدرنے کہایہ حکومت اورحزب اختلاف کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کوکشمیر اورافغانستان جیسے انتہائی حساس نوعیت کے مسائل کاسامنا ہے اورایسے حالات میں وقت کاتقاضاہے کہ سول اورفوجی قیادت کے درمیان باہمی اتفاق رائے ہو۔

صدرنے حزب اختلاف کی جماعتوں سے اپیل کی کہ حکومت کے ساتھ تمام ترسیاسی اختلافات کے باوجودانہیں کشمیرجیسے مسئلے پرکوئی اختلاف نہیں ہوناچاہیے

ای پیپر دی نیشن