لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے پروین سکندر کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کئے اور سر پر ضربیں موت کا باعث بنیں۔ موت واقع ہونے کے بعد گلے میں پھندا کسا گیا۔ مقتولہ پروین سکندر کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل کے بعد ملزم نے مقتولہ کے ہاتھ پاوں بھی باندھ دئیے تھے۔
سابق ایم پی اے پروین سکندرگل کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کوموصول
Sep 13, 2019