وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کاالزام پاکستان پرعائد کرنا غیرمنصفانہ ہے۔
رشیا ٹوڈے کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویومیں وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سترہزارجانوں کی قربانی دی اور قومی معیشت کوسوارب ڈالر سے زائد کانقصان برداشت کرناپڑا۔
عمران خان نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شمولیت سے پاکستان کو شدید جانی ومالی نقصان اٹھاناپڑا اورآخر میں امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کاملبہ بھی پاکستان پر ڈال رہاہے ۔انہوں نے کہایہ پاکستان کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔