مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کیلئے بینکنگ سیکٹر کو پانچ سو 23 ارب روپے کی فراہمی

Sep 13, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو دو روز کے دوران مجموعی طور پر پانچ سو تئیس ارب تیس کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے آٹھ روز کے لیے رقم تیرہ اعشاریہ تین دو فیصد شرح سود پر فراہم کی جبکہ وفاقی حکومت نے ایک روز قبل کمرشل بینکوں سے ٹرثری بلز کی فروخت کے ذریعے چار سو انیس ارب بیس کروڑ روپے قرض لیا تھا۔ بینکوں نے حکومت کوقرض تیرہ اعشاریہ نو تین فیصد پر دیا ہے۔

مزیدخبریں