مسلمان امریکہ، یورپ، اسرائیل اور روس پر حملے کریں: ایمن الظواہری

Sep 13, 2019

دوحا (آن لائن) القاعدہ راہنما ایمن الظواہری نے خواہش ظاہر کی ہے کہ مسلمان امریکہ، یورپ، اسرائیل ا ور روس کو حملوں کا نشانہ بنائیں ۔ القاعدہ کی ویب سائٹ پر جاری مخصوص ویڈیو بیان میں الظواہری کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے جہاد کے نشانہ صرف فوجی اہداف ہیں تو مشرق سے مغرب تک دنیا بھر میں ہر جگہ امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، ان کو نشانہ بنائیں۔ سابق جنگجوؤں کو بیک ٹریکرز قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان بیک ٹریکرز نے ہر جگہ ہمارے خلاف فورسز میں شامل ہو کر سازشیں شروع کر رکھی ہیں لہذا القاعدہ کے مخلص مجاہدین ان کا پیچھا کریں اور شکست دیں۔

مزیدخبریں