ساجد نقوی کی سندھ میں داخلے پر پاپندی قابل مزمت عمل ہے، ناظر عباس تقوی

کراچی (نیوز رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفترسے جاری بیان میں کہنا ہے کہ قائد ملت جعفر یہ سید ساجد علی نقوی پاکستان میں اتحاد و و حدت کی علامت ہیں اور تمام مسلک کے لوگ اُن کا احترام کرتے ہیں قائد ملت جعفر یہ کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے اُس مشکل وقت میں جب دہشت گرد اور شر پسند عناصر ملک کو فر قہ واریت کی آگ میں دھکیل رہے تھے اور ملک بھر میں انتشار پیدا کرنا چاہتے تھے ایسے میں قا ئد ملت جعفر یہ نے تمام مسلک اور مزاہب کے لوگوں کو ایک لڑی میں جمع کرکے ملک کو فرقہ واریت کے دلدل سے نکالا شیعہ ،سنی،بر یلوی ،دیوبندی،اہل حدیث اور جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر ایسا اتحاد قائم کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی آج ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم ہو یا متحدہ مجلس عمل قائد ملت جعفر یہ کے بغیر کوئی اتحاد مکمل نہیں ایسے امن پسند اور معتدل شخصیت پر سندھ میں داخلے پر پاپندی لگانا انتہائی افسوناک اور قابل مزمت عمل ہے حکومت سندھ اور ریاستی اداروں نے یہ اقدام کرکے ملت جعفر یہ کہ جزبات اور احساسات کو مجروح کیا ہے جس کی وجہ سے پورے سندھ میں ملت جعفر یہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کہ اقدامات سے گریز کرے جس سے سندھ کی فضاء خراب ہوں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...