فرانس نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرانے کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ بات فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلیفون پرگفتگو کرت ہوئے کہی۔
ادھر اقوام متحدہ میں فرانس کے مندوب نکولس ڈی ریوئیر نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ایران کا ایٹمی معاہدہ برقرار رکھنے اور اس پر عملدرآمد کرانے کےلئے بھی کوشاں ہے۔