بحری امور کےوزیر علی زیدی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی سےملاقات ، بحری امور کا جائزہ

Sep 13, 2019 | 18:54

ویب ڈیسک

 بحری امور کے وزیر علی زیدی نے آج اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی سےملاقات کی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں بحری امور کا جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ بحری امور کے وزیر کو بحری شعبے میں ترقی اور سلامتی کےلئے پاک بحریہ کےاقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بحری شعبے اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں