آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ ،پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے:آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لیے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ساتھ نسٹ کوئٹہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان قابل ہیں، آنے والے مواقع سے فائدے کے لیے تیار رہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مستقل امن اور استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان کے طلبا مختلف شعبوں میں مواقعوں کے لیے خود کو تیار کریں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مثبت اقدامات سے دیرپا امن و استحکام ایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن