حیدرآباد تھل: 2 ملزم اے ٹی ایم  سے رقم چوری کرتے گرفتار

حیدرآباد تھل (نامہ نگار)مقامی بینک برانچ کی اے ٹی ایم مشین سے نوسربازی سے رقم چوری کرتے ہوئے 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔گزشتہ کئی ایام سے حیدرآباد منکیرہ گردونواح میں اے ٹی ایم مشینوں میں ایلفی ڈالنے کی شکایات اور نوسربازی سے رقوم نکلوانے کی شکایات عام تھیں۔ملزمان محمداختر محمداشرف حیدرآبادتھل کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکال رہے تھے کہ بینک کے سکیورٹی گارڈ نے دیکھ لیا ۔جس کے بعد ملزمان کی ہاتھا پائی ہوگئی اور ایک ملزم کو پکڑ لیا گیا، دوسرا ملزم اپنی گاڑی پر سوار ہوکرفرار ہوگیا ۔ بروقت ناکہ بندی کے باعث شکر والہ چیک پوسٹ پر گاڑی روک لی گئی اور دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...