پنڈی بھٹیاں: شوہر نے دوسری شادی کی خاطر بیوی کو تیل چھڑک کر مار ڈالا 

Sep 13, 2020

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) نواحی گائوں کدلتھی میں درندہ صفت شوہر ظفر نے اپنی کمسن بچی کے سامنے دوسری شادی کی خاطر حقیقی بہن سے ملکر اپنی پہلی بیوی نیلم بی بی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نیلم بی بی دم توڑ گئی جبکہ شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ محلہ داروں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں