خاتون سے زیادتی کے ملزموں کو سرعام پھانسی دی جائے: مختاراں مائی

Sep 13, 2020

جام پور (نامہ نگار) موٹر وے گجر پورہ میں خاتون کے ساتھ ہو نے والا واقعہ شرمناک واقعہ ہے۔ مجرمان کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ میں اٹھارہ سال تک جہدوجہد کی۔ ایسے واقعات سے پاکستان کی دنیا بھر جگ ہنسائی ہورہی ہے۔پولیس اور عدالتی نظام میں خرابیوں کی وجہ سے آج تک کسی بھی خاتون کو انصاف نہ ملا۔ اللہ سے امید کی جاسکتی تاہم موجودہ حکمرانوں سے کوئی انصاف کی امید نہیں ہوسکتی۔ یہ بات بین الاقوامی شہرت یافتہ  مختا راں مائی نے میڈ یا سے لاہور کے واقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اپنے علاقہ تونسہ میں بھی آئے روز واقعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب خود متاثرہ خاتون بیان دے رہی ہے کہ مجھ سے زیادتی ہو رہی تو پھر اس کیس کے گواہ کی کیاضرورت ہے۔ پولیس گواہوں میں الجھا کرکے کیس کو ختم کر دیتی ہے پھر عدالتوں سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں جب تک ملزمان کو سرے عام پھانسی نہ ہو گی ایسے واقعات نہیں رک سکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دوہزار دو کے میرے واقعہ اور دو ہزار بیس میں کیا فرق رہ گیا ۔ کب تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

مزیدخبریں