سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے 2 دہشت گردوں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے دوبارہ 16 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک طالبان کے مبینہ دہشت گرد ابراہیم اور عبدالر حمان کو سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی کے علاقہ سے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے نقشہ جات، پمفلٹ اور چندہ کی رسیدیں برآمد کیں۔ اس کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررایزم ڈیپارٹمنٹ نے دونوں دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔