انسانی حقوق کی پامالیوں پر تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کریگی:مہندرپال سنگھ

 لاہور( خصوصی نامہ نگار)ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی انسانی حقوق کی پامالیوں اور مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر ظلم کی انتہا پر خاموش رہنے والی دنیا کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے بھارت میں مسلمان نوجوان کا بازو کاٹنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں پر پر ظلم کی انتہا کر دی ہے، بازو پر 786 لکھا دیکھ کر نوجوان کا بازو کاٹ دیا،ایسے واقعات اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔بھارت مسلمان اور دوسری اقلیتوں کے لئے غیر محفوظ اور موت کی وادی بنتا جا رہا ہے بھارت میں فاشسٹ طرزِ حکمرانی چل رہی ہے جس نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خدا کیلئے دنیا بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے مظالم انسانی حقوق کی پامالیوں اور ناانصافیوں کا نوٹس لے۔مہندرپال سنگھ نے کشمیریوں پر مودی سرکار کے مظالم اور پر دنیا کی خاموشی اور خاص کر مسلم امہ کی خاموشی کو حیران کن قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن