لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ زیادتی واقعہ نے ریاست مدینہ کے خواب پر سوال کھڑے کردیے ہیں۔،سی سی پی او لاہور کو اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ورنہ انھیں اپنے عہدے سے بھی دستبردار ہونا چاہیے۔ ان کے بیان پر عوامی ردعمل حقیقت کا عکاس ہے ان کی ڈیوٹی مجرم پکڑنا ہے نہ کہ مدعی کے جذبات کو مجروح کرنا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لئے اس سے بڑی شرمناک بات کیا ہوگی کہ انصاف کے نام پر اپنے منشور کو قائم کرنے والی جماعت میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں،چیف جسٹس آف پاکستان کی تقریر نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے زیادتی واقعہ پراپنے ردعمل میں دیا اس موقع پر ان کا کہنا تھاکئی عوامل بتاتے ہیں کہ معاملہ پیچیدہ ہے،حکومت ذمہ دار ہے جو پولیس اصلاحات نہیں کرتی اوراپوزیشن بھی ذمہ دار ہے جو اصلاحات کیلئے ا صرار نہیں کرتی،حکومت ہوش کے ناخن لے اور محکمہ پولیس کی ساکھ کو بحال کرئے۔کوئی قانون شکن کتنا بھی بااثرکیوں نہ ہو وہ گرفت سے نہیں بچ پائے گا۔ اسلام ہی شہری کو برابر کے حقوق عطا کرتا ہے اور اسلام ہی مساوات و عدل کا پیامبر ہے۔
زیادتی کے بڑھتے واقعات نے حکومتی دعووں پرسوالات کھڑے کردیئے:جواد احمد
Sep 13, 2020