لاہور (پ ر) آمنہ مریم اور داؤد سلیمان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی اور روشن مستقبل کیلئے وکلاء جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وکلاء نے ہر محاذ پر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے۔ وکلاء برادری ہمارے معاشرے کا روشنستارہ ہے۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کی جدوجہد جاری رہیگی۔ بانیان پاکستان قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ بھی وکیل تھے۔ وکلاء برادری نے ہمیشہ ملک کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی ہے۔ وکلاء آئین اور انسانی حقوق کے محافظ ہیں۔ قوم آج بھی وکلاء برادری کی طرف ہی دیکھ رہی ہے۔
جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وکلاء کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں: آمنہ مریم
Sep 13, 2020