رحیم یارخان، بستی اللہ بخش (کرائم رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار) کار آئل ٹینکر سے جا ٹکرائی، سائیکل کو میاں بیوی سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے۔ رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر، صادق آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کراچی کا رہائشی محمد سکندر، محمد عثمان، رشیداں بی بی اور عبدالواسع کار پر سوار ہو کر موٹر وے ایم فائیو کے ذریعے لاہور جارہے تھے کہ ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث غازی آباد کے نزدیک کار بے قابو ہو کر آگے جانیوالے آئل ٹینکر سے جاٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار محمد سکندر، محمد عثمان، رشیداں بی بی اور عبدالواسع زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ اس شدید تھا کہ جاں بحق ہونیوالے افراد کی نعشوں کو کار کاٹ کر نکالا گیا۔ نعشیں کراچی روانہ کر دی گئیں۔ بستی اللہ بخش سے نمائندہ نوائے وقت، ماہڑہ شہر سے نامہ نگار کے مطابق بستی اللہ بخش کے نزدیک چوک کوٹلہ رحیم علی شاہ شاہجمال روڈ پر مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، مسافر وین کی ٹکر موٹرسائیکل سوار موقع پر جانبحق ہوگیا۔ ریسکیو کے مطابق محمد ایاز چوٹی زیریں کا رہائشی تھا۔