کراچی: واپسی سے انکار پر میکے رہائش پذیر بیوی اور ساس قتل

 کراچی(نیٹ نیوز) کراچی کی مدینہ کالونی میں گھریلو ناچاقی پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو موت کی نیند سلادیا اور فرار ہوگیا۔ سعید آباد نیازی محلے کی کچی آبادی کی رہائشی 55 سالہ رحیمہ زوجہ محمد یوسف نے اپنی 25 سالہ بیٹی وجیہہ کی شادی 2 سال قبل حمزہ سے کی تھی، شادی کے کچھ عرصے بعد میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے۔ عیدالاضحی کے بعد وجیہہ شوہر سے ناراض ہوکر میکے آکر بیٹھ گئی تھی، حمزہ بیوی کو روزانہ فون کر کے واپسی کی ضد کر رہا تھا۔ بیوی نے جانے سے منع کر دیا تھا۔ ملزم حمزہ ہفتے کی دوپہر سسرال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...