چوہدری نثار علی خان کی خود سے  منسوب ٹویٹر اکائونٹ کی تردید

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکائونٹ کی تردید کر دی ہے اور  کہا ہے کہ میرا سوشل میڈیا پر کسی قسم کا کوئی اکائونٹ ہی  نہیں ،کسی نے میرے نام سے جعلی اکائونٹ بنا کر میرے نام سے ٹویٹس کی ہیں ۔ہفتہ کو چوہدری نثار علی خان کے ترجمان ساجد شیخ نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کا کوئی ٹویٹر اکائونٹ نہیں ہے، ان کے نام پر منسوب کسی نے جعلی ٹویٹر اکائونٹ بنا رکھا ہے،جس کے بارے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو آگاہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کیخلاف جلد کاروائی کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...