اسلام آ باد (آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم عقیل الزمان انتقال کرگئے۔ مخدوم عقیل الزماں سروری جماعت کیروحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کے بھائی ہیں ، وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں جگرکی بیماری کے باعث زیر علاج تھے۔ نماز جنازہ ہالہ درگاہ سرور نوح میں ادا ہوگی۔