اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسودا کونینوری نے دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں جاپانی سفیر نے کہا ہے کہ جاپان افغانستان میں شروع ہونے والے مذاکراتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ جاپانی سفیر نے ان مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ دوحہ کے مذاکراتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے نائب وزیر خارجہ مسٹر سوزوکی کیسوکی نے کہا کہ جاپان افغانستان میں امن خوشحالی اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
جاپانی سفیر کاطالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم
Sep 13, 2020