لاہور ( وقائع نگارخصوصی)لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی۔ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ سی سی پی او کو بلدیاتی انتخابات جیتنے کیلئے لایا گیا اس لیے ان کے بیانات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن کی رخصت کی بناء پر ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ رانا ثناء اللہ عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے جج شاکر حسن کی رخصت کی بناء پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سانحہ موٹر وے میںملزمان کو شک کی بنا پر بری کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، ڈولفن کے بیان اور ایف آئی آر میں تضاد ہے۔ حکومت کا امن وامان سے کوئی تعلق نہیں آٹا چینی مافیاز لوگوں کو لوٹ رہے ہیں جبکہ نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو دبایا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اب اے پی سی کو دباو میں لایا جا رہا ہے، میری ضمانت لینے والے جج کو واٹس ایپ پر تبدیل کر دیا گیا ہے ملک کی صورتحال خانہ جنگی کی طرف جا رہی ہے نیب کے چیئرمین سے لے کر نیچے تک تمام افسران یرغمال ہیں سابق وزیر قانون نے کہا کہ اے پی سی 20 ستمبر کو ہو رہی ہے، جو فیصلے ہوں گے (ن) لیگ ان کی پابندی کرے گی ۔
حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے: رانا ثنائ‘ منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
Sep 13, 2020