اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زر داری نے مرحوم امین فہیم کے فرزند مخدوم عقیل الزمان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ،پی پی پی چیئرمین نے مخدوم جمیل الزمان سمیت ہالا کے مخدوم خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہپوری پارٹی مخدوم خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم مخدوم عقیل الزمان کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے، سابق صدر آصف علی زرداری آصف علی زرداری کا مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم عقیل الزمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر بخاری کا مخدوم امین فہیم مرحوم کے فرزند مخدوم عقیل الزماں کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت اور کارکن مخدوم خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔