کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ)بلوچستا ن سے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے خالد بزنجو سینیٹر منتخب ہوگئے۔سینٹ کے ضمنی انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو نے 38 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار غوث اللہ کو 21 ووٹ ملے۔صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے64 میں سے 61 اراکین نے سینٹ کی نشست کے لیے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ نواب ثناء اللہ زہری، محمد طور اتمان خیل اور مولوی نور اللہ نے ووٹ نہیں ڈالا اور 2 ووٹ مسترد ہوئے۔خیال رہے کہ سینٹ کی یہ نشست نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
سینٹ کی خالی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو 38ووٹ لیکر کامیاب
Sep 13, 2020