نواب شاہ(بیورورپورٹ)نواب شاہ سندھ بھاگیا ایسوسی ایشن کے رہنماؤں غلام محمد ڈاھری، شاہنواز شر، حاکم شر، محمد حسن، محرم علی مھدی، میر ڈاہری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا حالیہ بارشوں نے سندھ میں تباہی مچادی ہے شہید بینظیر آباد کے ضلع سانگھڑ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں سیلاب کی صورتحال ہے سیلابی پانی سے مویشی مالکان سخت متاثر ہوئے ہیں جانور بیماری کے باعث مر رہے ہیں مگر محکمہ لائیو اسٹاک کے عملہ کا کوئی پتہ نھی ہے سانگھڑ میں بڑی تعداد میں جانور مر چکے ہیں مردہ جانور سڑکوں اور خیموں میں پڑے ہیں تاحال ہمارے پاس محکمہ لائیو اسٹاک کا کوئی ڈاکٹر نہیں آیا مویشی مالکان سخت پریشان ہیں بھاگیا ایسوسیشن کے رہنماؤں نے بتایا صوبائی مشیر عبدالباری پتافی نے ملاقات کرکے معملات بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی مگر تمام تسلیاں جھوٹی ثابت ہوئیں سندھ حکومت کے صوبائی وزیر سمیت محکمہ کا کو ئی ڈاکٹر یا آفیسر مویشی مالکان کی کوئی مدد کرنے کو تیار نھی ہمارا روانہ کروڑوں روپیکا نقصان ہو رہا ہے، مویشی مالکان نے وزیر اعلی سندھ۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سے مطالبہ کیا کہ مویشی مالکان کو نقصان کا فوری معاوضہ دیا جائے۔