راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ زراعت راولپنڈی نے پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کے مطابق یوم انسداد ڈینگی منایا۔اس موقع پر محکمہ زراعت راولپنڈی کے تمام شعبہ جات نے اپنے دفاتر اور گردنواح میں ڈینگی کے لاروے کی تلفی کیلئے صفائی اور ستھرائی کی۔ تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی اور جمع شدہ پانی کی تلفی کی گئی اور اس کے علاوہ مچھروں کے کنٹرول کے لئے دفاتر کے اندر اور سٹور زمیں سپرے کا انتظام کیا گیا۔سپرے کے لیے محکمہ صحت پنجاب کے انسداد ِڈینگی سیل کی خدمات کی حاصل کی گئیں۔مزید برآں دفاتر کے ارد گرد گھاس وغیرہ کو تلف کیا گیا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا بنا کر ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے ۔آخر میں ڈینگی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر محمد صدیق باٹنسٹ شعبہ تحقیق باجرہ نے بتایا کہ ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے اور اس سے تحفظ کیلئے عوام اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔