ایف بی آرکوچین سٹور ایسوسی ایشن کیساتھ ٹیکس کی شرح کا تعین کرنا چاہئے:عرفان اقبال

Sep 13, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا  ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو فوری طور پر چین سٹور ایسوسی ایشن کے ساتھ مشاورت کر کے ٹرن اوور ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کا تعین کرنا چاہئے۔ وہ چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد سے خطاب کررہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ سال کے شروع میں چین سٹور ایسوسی ایشن اور  ایف بی آر درمیان ایم او یو پر دستخط کئے  گئے جس کے مطابق وفاقی بجٹ 2020-21 میں  ان  ٹیکسوں کی نئی شرح کا تعین کیا جانا تھا لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔صدرلاہور چیمبرنے کہا کہ ایف بی آر نے اتفاق کیا تھا کہ کوئی آڈٹ بھی گزشتہ  سیلز اور موجودہ سیلز کے فرق کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا  اور اس بنیاد پر کوئی نیا مطالبہ نہیں اُٹھایا جائے گا ۔

مزیدخبریں