لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے حکومت پر زور دیاہے کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے باضابطہ قومی پالیسی مرتب کی جائے ،نوجوانوںپر بغیر کسی ہچکچاہٹ کے سرمایہ کاری کی جائے اورآنے والے چند سالوں میں یہی سرمایہ کاری ہماری معیشت کو تقویت دینے کا باعث بنے گی۔