کراچی (این این آئی)رواں ماہ ستمبرکے دوسرے ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ کر 42500پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 119ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 49.49فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے3دن تیزی رہی اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 934.91پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ2دن کے مندے سے انڈیکس 427.24پوائنٹس گھٹ گیا ۔انہوں نے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 507.67پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس42023.00پوائنٹس سے بڑھ کر 42530.67پوائنٹس ہوگیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب19ارب32کروڑ 87لاکھ 32ہزار594روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب 54ارب88کروڑ53لاکھ70ہزار712روپے سے بڑھ کر 79کھرب74ارب21کروڑ 41لاکھ3ہزار306روپے ہو گیا۔
ایک ہفتے کے دوران سٹاک ماکیٹ میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا
Sep 13, 2020