شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں تیمورخالد نے کہا ہے کہ شہباز ،زرداری ملاقات فوٹو سیشن سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے دشمن ہماری سرحدوں پر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے اوراپوزیشن وزیراعظم عمران خان کی دشمنی میں تمام جمہوری واخلاقی حدود وقیود کو پھلانگ رہی ہے ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا کردار ملک دشمنی کے مترادف ہے وزیراعظم پاکستان کو اس لسٹ سے نکالنے کیلئے اپنا انتھک کردارادا کررہے ہیں اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان بچانے کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور کرپٹ لوگوں کو بچانے کا ایجنڈا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر سکندر شاہ کی اقامت گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر بار رانا زاہد محمود خاں ، سابق سٹی صدر شیخ زین ندیم دیگر موجودتھے ۔