ڈینگی کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے:ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ضلع بھر میں ڈینگی کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ضلع ننکانہ صاحب کو ڈینگی فری ضلع بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ڈینگی فری ڈے کے سلسلہ میں آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اینٹی ڈینگی مہم سے متعلق لاپرواہی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں کا عملہ شہروں کی پارکوں یا گزرگاہوں میں موجود گڑھوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کا بنیادی مرکز صحت کھیاڑے کلاں کا اچانک دورہ کیا اور عملہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن