خانیوال (نامہ نگار) تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایات ملنے کے بعد محکمہ صحت نے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کورونا سے بچاؤ کے حوالہ سے خصوصی ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔سی ای او ہیلتھ دفتر میں منعقدہ ٹریننگ سیشن میں ڈاکٹر ابرار اقبال‘ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر ہشام خالد سمیت محکمہ صحت کے افسران نے اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ دی اس ٹریننگ میں 15 اساتذہ کی پہلے مرحلہ میں کورونا سے بچاؤ کے ابتدائی ٹیسٹس اور حفاظتی تدابیر بارے ٹریننگ دی گئی۔
سی ای او ہیلتھ خانیوال کے دفترمیں کرونا سے بچاؤ بارے اساتذہ کی ٹریننگ
Sep 13, 2020