ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر رہنما سعیدہ جمال لابر نے موٹر وے پر خاتون سے ان کے بچوں کے سامنے زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایک بیان میں کہاکہ اس واقعہ کی اطلاع سے خواتین کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں کیونکہ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب مدینے کی ریاست کا نام استعمال کرنے والے حکمرانوں کے دور میں خواتین کو جینے کا حق نہیں ہے۔ اس واقعہ پر پولیس کا رویہ بھی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاتون سے زیادتی کے ملزمان کو برسرعام پھانسی دیکر نشان عبرت بنایا جائے۔