موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ قابل مذمت‘ ملزموں کو نشان عبرت بنایا جائے : سعیدہ جمال لابر

Sep 13, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی ویمن ونگ جنوبی پنجاب کی سینئر رہنما سعیدہ جمال لابر نے موٹر وے پر خاتون سے ان کے بچوں کے سامنے زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایک بیان میں کہاکہ اس واقعہ کی اطلاع سے خواتین کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں کیونکہ اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب مدینے کی ریاست کا نام استعمال کرنے والے حکمرانوں کے دور میں خواتین کو جینے کا حق نہیں ہے۔ اس واقعہ پر پولیس کا رویہ بھی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاتون سے زیادتی کے ملزمان کو برسرعام پھانسی دیکر نشان عبرت بنایا جائے۔

مزیدخبریں