اسلام آباد(نا مہ نگار)کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس آج وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں ہو گا،کمیٹی اجلاس کے لیے جاری ایجنڈے کے مطابق آج کے اجلاس میںکابینہ کی طرف سے منظور کی گئی مجوزہ پاکستان آئل ریفائنگ پالیسی2021ء ،خلاف میرٹ آر ایل این جی پلانٹس پر پالیسی ہدایات کا جائزہ لیا جائے گا۔